پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہے تاہم اس میں تاحال کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی۔ سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے گئے ہیں کہ عمران خان گرفتار ہوچکے ہیں لیکن میڈیا پر خبر کا بلیک آؤٹ کروادیا گیا ہے تاہم ان دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور ایک بیان میں کہا گیا ہے “عوام کسی پراپیگنڈا میں نہ آئیں، عمران خان اپنے گھر میں موجود ہیں اور کارکنان ان کی حفاظت کے لیے جوق در جوق زمان پارک پہنچ رہے ہیں۔”
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments