بھارت میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے کے وار کرکے عمر رسیدہ باپ کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ المناک واردات ریست اترپردیش کے شہر گورکھ پور میں ہوئی جہاں 30سالہ ملزم نے اپنے 63سالہ باپ کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے، تاکہ انہیں ایک سوٹ کیس میں بند کر سکے۔
سنتوش کمار گپتا عرف پرنس نامی ملزم نے مقتول مرلی دھر گپتا کی لاش کے ٹکڑے سوٹ کیس میں بند کرکے ویرانے میں لیجا کر پھینک دیئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے بھائی پرشانت گپتا کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔