مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بدتمیز نہیں ہوں ، صرف تمھیں چہرہ دیکھا رہی ہوں۔
شیخوپورہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کہتا ہے مریم نواز بد تمیز ہے، میری تربیت نواز شریف اور کلثوم نواز نے کی ہے، مریم نواز بدتمیزی نہیں کر رہی آئینے میں تمہارا چہرہ دکھا رہی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کارکنوں کو ڈنڈے کھانے کے لیے نہیں چھوڑا، نواز شریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان گرفتاری دینے کے لیے آیا، میں پوچھتی ہوں کہ اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ تلاشی بھی دیتا ہے، اپنی بیٹی کا حساب بھی دیتا ہے اپنی پارٹی کا بھی حساب دیتا ہے۔
نواز شریف نے کارکنوں کو ڈنڈے کھانے کے لیے نہیں چھوڑا، نواز شریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان گرفتاری دینے کے لیے آیا، میں پوچھتی ہوں کہ اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ تلاشی بھی دیتا ہے، اپنی بیٹی کا حساب بھی دیتا ہے اپنی پارٹی کا بھی حساب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظل شاہ جاتے جاتے اس فتنے کو بے نقاب کرگیا، ظل شاہ کے والد کو بلا کر اڑھائی گھنٹے بٹھایا، میں سیاسی کارکن کی عزت کرتی ہوں، عمرا ن خان نے بادشاہ سلامت بن کر ظل شاہ کے والد کی تذلیل کی، عمران خان ظل شاہ کی موت پر سیاست کر رہا ہے، عمران کے اپنے بچے لندن میں ہیں اور یہاں لوگوں کے بچوں کو ڈنڈے کھانے لے لیے آگے کیا ہوا ہے۔