مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس فورس کی حفاظت سے متعلق تحریک انصاف کو خبردار کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد اور لاہور کی پولیس زمان پارک میں مشترکہ آپریشن کر رہی ہے جہاں تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ پولیس کا معرکہ جاری ہے۔ پولیس نے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ کارکنان نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر شدید پتھراو کیا۔