پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو رانا ثنا اللہ اور شہبازشریف ذمہ دار ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرےت ہوئے کہاکہ عمران خان کی درخواست مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،پولیس سے بات کرنے لگے ہیں،ہماری درخواستیں مختلف عدالتوں میں موجود ہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں، آج کے نوٹس کو بھی ہم عدالت میں چیلنج کریں گے، سکیورٹی کی درخواست پہلے ہی جمع ہے جس پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہم نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست دی ہے،عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے،عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو رانا ثنا اللہ اور شہبازشریف ذمہ دار ہوں گے۔