سینئر نائب صدر تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے حکومت کو بڑی آفر دیتے ہوئے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے ہو سکتا ہے عمران خان خود گرفتاری دے دیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس وارنٹ دکھائے تو اپنا لائحہ عمل دیں گے۔ کیا پولیس لاشیں گرانا چاہتی ہے۔ عمران خان کی حفاظتی ضمانت ہو چکی ہے، ان کی گرفتاری نہیں ہو سکتی۔ ہم امن چاہتے ہیں، لڑائی نہیں چاہتے، قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے گرفتاریاں کیں، خواتین کے کپڑے پھاڑے، آج کی کارروائی بلا جواز ہے۔تشدد لاور لاٹھی چارج بند کیا جائے، پی ایس ایل میچ رات میں ہے، ہم دن کو جلسہ کریں گے۔ ہمیں سمجھائیں ضروری ہوا تو خود گرفتاری دے دیں گے۔