پولیس کے دستے عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچ گئے

 لاہور کے علاقے زمان پارک میں پولیس کے دستے عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر وقتا فوقتا پتھراو جاری ہے، پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹرکینن کا استعمال کر کے کارکنان کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت تاحال جاری ہے۔

پولیس کے دستے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچ گئے، مرکزی دروازے کی جانب سے کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کارروائی کر رہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں