ایف آئی اےکی گجرات میں کارروائی، لیبیا کشتی سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی سانحہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزم نے تمام افراد کو لیبیا بھجوایا تھا،ملزم کے 2 بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں ،ملزم کے بیٹے لیبیا سے کشتی کے ذریعے لوگوں کو غیرقانونی طور پر اٹلی بھجواتے ہیں ،مرکزی ملزم نے اٹلی بھجوانے کے عوض 20 سے 25 لاکھ وصول کئے 

یاد رہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں گجرات کے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے ،اس سے قبل ایف آئی نے گجرات میں ہی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ واقعات میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتارکیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں