ملیر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی، 150 سے زائد جھونپڑیاں شعلوں کی نذر

کراچی میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے سبب 150 سے زائد جھونپڑیاں شعلوں کی نذر ہو گئیں، 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر 15 نمبر کی جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے دیکھتے بڑے پیمانے پر پھیل گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں 150 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ سانحے کے دوران آگ سے جھلس کر خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو عملے کے مطابق جھونپڑیوں میں رہنے والے غریب شہریوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا گیا تاہم ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے۔  آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے حصہ لیا۔

غریب افراد عمر بھر کی پونجی جلتے دیکھ کر رو رو کر دہائیاں دیتے رہے، انہوں نے حکومت سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں