افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور شاداب کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر لکھا کہ ‘سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور شاداب جیسے باصلاحیت نوجوان کو موقع دینے کا پی سی بی کا یہ فیصلہ دانشمندانہ ہے’۔سابق کپتان نے کہا کہ میں شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments