پی ایس ایل 8: نجم سیٹھی کا سٹوڈنٹس کیلئے ٹکٹ کی قیمت آدھی کرنے اعلان

یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کیلئے ہے ، صرف طالب علموں کو آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے ان کے ساتھ آنے والے بڑوں کو نہیں

لاہور ( 17 فروری 2023ء ) پی ایس ایل 8 کے میچز کے ٹکٹس کے لیے بچوں کی دہائی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے طالب علموں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ بچوں نے نجم سیٹھی کو اسٹیڈیم میں روک کر فریاد کی۔

بچوں نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے اپیل کی کہ اتنے مہنگے ٹکٹس خرید نہیں سکتے۔ اس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ صرف طالب علموں کو آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے، ساتھ آنے والے فیملی ممبرز کو نہیں۔ قیمتیں آدھی کرنے پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز دیکھنے کے خواہشمند بچے خوشی سے نہال ہوگئے۔ انہوں نے اس اعلان پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں