افغانستان کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد حارث روف کا بیان 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ  کھلاڑیوں کے آرام کا خیال رکھنا مینجمنٹ کا کام ہے، کھلاڑی فٹ ہے تو وہ کھیل سکتا ہے اور اس کا فیصلہ فزیو کی رپورٹ پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتی ہے کہ اسے کتنا کھیلنا ہے۔

راولپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے کوشش کی، تاہم کراچی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے اچھی کرکٹ کھیلی۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی مختلف تھیں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔فاسٹ باولر  نے کہا کہ ہائی سکورنگ میچز ہوئے، باولرز نے رنز روکے، لیکن غلطیاں ہوئیں، بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اچھا کھیلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں