ایران سٹیل پیدا کرنے والا دنیا کا نواں بڑا ملک

ورلڈ سٹیل ایسی سویشن نے کہا ہے کہ 2023 کے  ابتدائی مہینے  میں ایران ایک درجے بہتری کیساتھ دنیا میں سٹیل تیار کرنے والا نواں بڑا ملک بن گیا۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کی  رپورٹ کے مطابق  ایران نے جنوری  کے دوران  2.7  ملین ٹن خام سٹیل کی تیاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 بڑے سٹیل تیارکرنے والے ممالک میں سے صرف چین اور ایران کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے  میں اضافہ ہوا ہے جب کہ  دیگر آٹھ ممالک کو پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

 ایران میں سٹیل کی پیداوار  7۔27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور  یہ سب سے زیادہ پیداوار کا ریکارڈ  ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں