اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پرچیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار اون یا ڈس اون کر دیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا،قابل سماعت ہونے پر چلتے رہیں گے تو یہ ایسے چلتا رہے گا، درخواست ناقابل سماعت قرار دے بھی دیں تو یہ اگلے انتخابات میں آ جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیو زکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست گزار ساجد حسین کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 2 منٹ کا کیس ہے،ہر شخص کی پرائیویسی اہم ہوتی ہے، اس کی عزت کرنی چاہئے،عدالت نے کہاکہ آپ نے یہ اون کرنا ہے یا ڈس اون کرنا ہے، بس یہی کیس ہے،آپ ایک موقف لے لیں، ہم آج اس درخواست کو خارج کر دیتے ہیں ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار اون یا ڈس اون کر دیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا، قابل سماعت ہونے پر چلتے رہیں گے تو یہ ایسے چلتا رہے گا، درخواست ناقابل سماعت قرار دے بھی دیں تو یہ اگلے انتخابات میں آ جائیں گے۔