مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزرمریم نواز سے متعلق توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ کے معاملے پرایف آئی اے نے فواد چودھری 17 مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے کا نوٹس فواد چودھری کے تینوں گھروں کے پتے پر ارسال کیا گیاہے، نوٹس میں کہاگیاہے کہ عدم پیشی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
فوادچودھری کاکہناتھا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی پرایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا،اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں،ان کاکہناتھا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔
مریم نواز کی twitter پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر FIA نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں سپریم کورٹ کی ان ان معاملات پر خاموشی تباہ کن ہے، چیف جسٹس صاحب معاملات پر خاموشی آئین کو معطل کرنے کی منظوری ہو گی