سراج الحق نے حقوق بلوچستان تحریک کا اعلان کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حقوق بلوچستان تحریک کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی نومنتخب شوریٰ کی تقریب حلف برداری کے بعد کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے احتجاجی تحریک کے دائرہ کار کو صوبہ کے تمام شہروں، دیہاتوں، گلی کوچوں تک پھیلانے کا اعلان کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا بلوچستان کی حکومت عوام پر ظلم کررہی ہے، ایک طرف اعلانات ہورہے ہیں کہ سی پیک ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے، دوسری جانب بلوچستان اور خصوصی طور پر گوادد جو چائنہ پاکستان کوریڈور کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے میں ظلم و جبر کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ گوادر کے مقامی افراد نے مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں اپنے مطالبات کے لیے تحریک کا آغاز کیا، دو دو ماہ تک دھرنے دیے مگر بزور طاقت اس تحریک کو سبوتا ژ کرنے کی کوشش کی گئی، کوئی بھی غیرت مند یہ بے عزتی قبول نہیں کرسکتا،  حکومت سے کہتا ہوں لوگوں کے مطالبات تسلیم کرے۔

انہوں نے حکمرانوں کو وارننگ دی کہ گوادر کو حق دو تحریک کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمان کو رہا کیا جائے، لوگوں کو حقوق دیے جائیں ورنہ حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں