وفاقی حکومت کی جانب سے 2002 سے 2023 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔
ریکارڈ کےمطابق عمران خان نےتوشہ خانہ سے ساڑھے 8 کروڑ روپے کی ڈائمنڈ گولڈ گھڑی حاصل کی، انہوں نے 56 لاکھ 70 ہزار روپے کے کف لنکس کا جوڑا حاصل کیا، 15 لاکھ روپے کا قلم اور 87 لاکھ 50 ہزار روپے کی انگوٹھی رکھی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے چاروں اشیا کے 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپےادا کیے، اس کے علاوہ عمران خان نے 38 لاکھ روپے کی ایک اورگھڑی 7 لاکھ 54ہزارروپےاداکرکےحاصل کی۔