لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 10ٹن امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کر دیا۔ دی مرر کے مطابق عامر خان فاؤنڈیشن اور ’ون فیملی گلوبل‘ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ امدادی سامان میں فوری ضرورت کا سامان بھجوایا جائے گا۔ سامان ترکی پہنچانے کے لیے ترکش ایئرلائنز کیس ساتھ مل کر کام کریں گے۔
تنظیموں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امدادی سامان لے کر پہلی پرواز آئندہ ہفتے ترکی پہنچ جائے گی۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے 100سالہ تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دیا گیاہے جس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔