یو ایس پیسیفک ایئر فورس (پی اے سی اے ایف) کے کمانڈر جنرل کینتھ ولزباچ نے کہا ہے کہ تائیوان کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے امریکا کو چینی جنگی جہازوں کو ڈبو دینا چاہیے۔
ارورہ کولوراڈو میں ایئر اینڈ سپیس فورسز ایسوسی ایشن وارفیئر سمپوزیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جنرل ولزباچ نے کہا ‘ہمیں بحری جہازوں کو ڈبونا ہے۔’ انہوں نے امریکہ کو سفارش کی کہ وہ خطے میں ‘فائر پاور اکٹھا کرے’ مسلح ڈرونز اور نارتھروپ گرومین B-21 رائڈر کو شامل کرے کیونکہ یہ ہمارے مشن میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔’
ملٹری ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جنرل ولزباچ نے یاد دلایا کہ سابق ہاؤس سپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں چین نے تائیوان کے مشرقی ساحل پر بحری جہاز تعینات کیے تھے تاکہ ‘ایک طرح کی ناکہ بندی’ کی جا سکے۔
گزشتہ برس اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد چین اور تائیوان کے درمیان تناؤ شروع ہوا تھا۔ چین نے نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر اعتراض اٹھایا تھا ۔ چین نے پیلوسی کے جزیرے کے دورے پر تائیوان کے گرد فوجی مشقوں کا بھی اعلان کیا تھا۔