ولیمے میں کھانے کی بجائے 600 راشن بیگ تقسیم

 لکی مروت میں دلہے نے دعوت ولیمہ میں دعوت کی بجائے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے غرباء میں آٹا، گھی، چاول اور چینی سے بھرے 600 راشن بیگ تقسیم کر دیئے۔ مستحقین دلہا اور دلہن کو  جھولیاں پھیلا کر دعائیں دیتے رہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یہ انوکھا ولیمہ لکی مروت میں منعقد کیا گیا جہاں 600 خاندانوں کے گھروں کے بجھے چولہے روشن کئے گئے۔ سرائے نورنگ میں امیر رشتے داروں کو دعوت کھلانے کی بجائے غرباء کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت کو بلایا گیا جنہوں نے مستحقین میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے۔

ولیمے میں شریک مہمانوں نے دلہا کے اقدام کو سراہا اور انہیں ہاتھ اٹھا کر دعائیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شادی غریب عوام کیلئے خوشیوں بھری گھڑی ثابت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں