نجم سیٹھی کا شاہین شاہ آفریدی کو ٹیلی فون

پی سی بی کی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیلی فون کیا ہے۔

جیو نیوزکے مطابق نجم سیٹھی نے شاہین شاہ آفریدی سے افغانستان سیریزسے متعلق تبادلہ خیال کیا، نجم سیٹھی نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم کو آرام دینے سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں سیریز کے دوران کپتانی کی پیشکش کی ، شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے نجم سیٹھی کی پیشکش قبول کرلی گئی ہے ۔ 

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں صائم ایوب سمیت دیگر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں