لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے کوٹ لکھپت سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے 12 سالہ بچی سے آٹے والی چکی میں زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم شفیع کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاون ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ بچوں وار خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔