30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو نہیں ، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ 30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو گروتھ کی ضرورت نہیں ۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک قوم بن کر سب سے پہلے کمزور کی بات کی جائے،30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو گروتھ کی ضرورت نہیں ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں 10 لوگوںں کو نوکریاں چاہئیں تو 6 لوگوں کیلئے نوکریاں دستیاب ہیں ، ہمیں اتنی نوکریاں پیدا کرنی ہیں کہ ہر پاکستانی کوروزگار میسر ہو۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان میں ہرسال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں،ان 55 لاکھ بچوں کیلئے کیا ہمارے پاس سکول ہیں؟ان 55 لاکھ بچوں کیلئے کیا ہمارے پاس اناج ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں