پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کے طلبا و طالبات کو میٹرو بس اور اورنج لائن میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کر دی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبا و طالبات سے میٹرو بس اور اورنج لائن میں سفر کا کرایہ نہیں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ طلبا و طالبات کی جانب سے یہ مطالبہ کئی سالوں سے کیا جا رہا تھا، نگران حکومت نے شہر کے طلبا کا دیرینہ مطالبہ بالآخر پورا کردیا۔