پنجاب کابینہ نے 56 کمپنیوں کے نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے 56 کمپنیوں کے نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا،جس میں 56 کمپنیوں کے نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،پنجاب کابینہ نے لائسنس منسوخی کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں کہاگیاکہ خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکے خزانے کو نقصان پہنچایاگیا،کان کنی کیلئے لائسنس کا اجرا اوپن آکشن کے ذریعے کیا جائے گا،پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دیدی گئی ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال میں کمی لانے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام محکموں کو توانائی بچت پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹریز سے بجلی کے استعمال کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ اور دیگر محکموں کو پیپر لیس کرنے کاحکم دیدیا، محسن نقوی نے کہاکہ محکموں کو پیپر لیس کرنے کیلئے پلان مرتب کیا جائے ،سمریوں کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں