عوام کو بجلی کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 14 روپے 24 پیسے اضافے کا اعلان

حکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، نیپرا نے بجلی صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصولی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی منظوری دی ہے۔

200 یونٹ والے پروٹیکٹو صارفین سے 89 پیسے سے 2 روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے جبکہ 200 یونٹ والے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسے سے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

300 یونٹ والے صارفین سے بھی 79 پیسے سے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسے سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کیے جائیں گے۔

وصولی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں سال 8 ماہ میں کی جائے گی، وصولی جون اور جولائی 2022ء کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں