افغانستان کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا امکان

پاکستان اور افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام کرایا جاسکتا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں اعظم خان، صائم ایوب، احسان اللہ، عماد وسیم اور فہیم اشرف کو سکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، قومی ٹیم 22 مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔

دوسری جانب پاک افغان سیریز کے لیے شیڈول میں گزشتہ روز تبدیلی کی گئی تھی، سیریز کا پہلا میچ اب 24، دوسرا 26 جبکہ 27 مارچ کو آخری میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں