پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل اور نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی رضا مندی سے تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔
افغان بورڈ کا کہنا ہے کہ رد و بدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کرنا پڑا۔پی سی بی کے مطابق ٹی 20 سیریز اب 25 مارچ کے بجائے 24 مارچ سے شروع ہوگی، پہلا میچ 24، دوسرا ٹی 20 میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل افغانستان کیخلاف میچز 25، 27 اور 29 مارچ کو کھیلے جانے تھے۔