بھارت میں مشتعل ہجوم نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں مسلمان شہری کو بدترین تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق 56 سالہ مسلمان نسیم قریشی اور ان کے بھتیجے کو ایک مسجد کے قریب روکا گیاتاہم نسیم قریشی کا بھتیجا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔
ہجوم نے نسیم قریشی پر گائے کا گوشت ساتھ لیجانے کاالزام لگایا اور لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا،جس کے بعد علاقہ پولیس نےانہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گائے کا گوشت برآمد نہیں ہوا ۔