پشاور، میٹرک اور انٹر میں کم مارکس لینے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پشاورابتدائی وثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر میں کم مارکس لینے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق تعلیمی بورڈ پشاورنے کہاہے کہ طلبا کو مارکس بڑھانے کیلئے دوسرا موقع دیا جائے گا، انٹر اور میٹرک میں کم نمبر والے طلبا دوبارہ امپروومنٹ کیلئے داخلہ لے سکتے ہیں، اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اس سے پہلے طلبا کو مارکس بڑھانے کیلئے ایک ہی موقع دیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں