کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو زہر دیا گیاتھا، لیگی رہنما جاوید لطیف کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے دعویٰ کیاہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو زہر دیا گیاتھا،جس نے نوازشریف کو زہر دیا تھا وہ بھی کٹہرے میں آنا چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ ایک شخص کہتا ہے میرے قتل کی منصوبہ بندی ہوئی،ایک شخص کہتا ہے میں نے کتاب لکھ دی، احتساب میرے مرنے کے بعد ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پنجاب سے پنجابی لیڈر کو بار بار قتل کرنے کے منصوبے کئے گئے،جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو زہر دیا گیاتھا،جس نے نوازشریف کو زہر دیا تھا وہ بھی کٹہرے میں آنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں