دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، علی امین گنڈاپورمسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قرار،درخواست ضمانت بھی خارج

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں علی امین گنڈاپورکو مسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قراردیدیا اور درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے علی نوازاعوان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ، جبکہ علی امین گنڈاپورکومسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قراردیدیاگیا اوردرخواست ضمانت بھی خارج کردی گئی،سول جج رانا مجاہد رحیم نے سماعت12 اپریل تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں