پاکستان کو چین کی جانب سے50 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ مل گیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے48کروڑ70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب آج پاکستانی اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان بھی حتمی ملاقات ہو گی، جس میں اہم معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں،آج ہونے والی ملاقات میں پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان بھی مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف ٹیم سے 30 جون تک کی بیرونی فنڈنگ پر بات ہو گی،گورنر اسٹیٹ بینک بیرونی فنڈنگ پر بھی حتمی مذاکرات کریں گے۔