پاکستان نے گلوبل ویٹرنز کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔
نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 45 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ نرسنگھ نرائن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے عبدالقادر نے 3 اورعمران علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔