‘ عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں، نگران وزیر اعظم کا بڑا بیان

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔امریکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شفاف الیکشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا جیل کاٹنے والے سیکڑوں پارٹی ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ فوج سے قریبی تعلق کی بات سیاست کا حصہ ہے اس پر توجہ نہیں دیتا، فوج اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلق بہت ہموار، کھلا اور شفاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں