احمد اور انعم عزیز، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنیوالا پہلا پاکستانی جوڑا بن گئے

لاہور (آئی این پی ) لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیز اور ان کی اہلیہ انعم عزیر نے ماونٹ مناسلو کو سر کر لیا۔ انعم اور احمد عزیر 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی میاں بیوی ہیں، احمد اور انعم عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں، 8163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے جو دونوں میاں بیوی نے کامیابی سے سر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں