بھارت میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 تماشائی ہلاک، 3 زخمی

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں  مقامی فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 تماشائی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شام کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہونے کے بعد کئی تماشائیوں نے کھیل کے میدان کے پاس ایک خیمے کے نیچے پناہ لی تھی۔ تمام زخمیوں کو سرایہاٹ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں