بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھر ہندو تہوار کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ کے بجائے اپنی والدہ کے ساتھ نظر آئے۔تقریب میں کترینہ کیف کی غیر موجودگی نے کئی سوال اُٹھائے اور مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے غائب ہیں اور کیمرہ کے سامنے آنے سے گریز کررہی ہیں تاہم، کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے نئے پراجیکٹس کے کام میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments