اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ان کے بارے میں چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے اس حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا، ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments