پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جس وجہ سے ملک میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ جس میں سے صرف 13لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7لاکھ 75ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں۔ اسی طرح،68.8 فیصد افغان باشندے پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں میں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments