ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم 75رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 76رنز کا ہدف دیدیا،پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے،شوال ذوالفقار 16،منیبہ علی 13اور عمائمہ سہیل 10رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں،قومی ٹیم کی کپتان نداڈار9، سدرہ امین 3رنز بنا سکیں،امے ہانی 9، نتالیہ پرویز 8اور عالیہ ریاض 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔سری لنکا کی اودیشیکاپروبودھنی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ویشاد لہری نے 2وکٹیں حاصل کیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments