جعلی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی آر چیف ڈرگ کنٹرولر کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نوید نے جعلی انجکشن لاہور میں سپلائی کیا، ڈرگ کنٹرولر قصور نے ملزم نوید کیخلاف شکایت کی تھی،تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ آنکھوں کو متاثر کرنے والی دوائی مارکیٹ سے اٹھا لی گئی ہے ،مارکیٹ سے آنکھوں کے انجکشن اٹھا لئے گئے ہیں،2سپلائرز کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے،نگران وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جعلی انجکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مختلف زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،ان کا کہناتھا کہ انجکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments