بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کرنے جا رہی تھیں مگر انہیں راکھی ساونت کے سبب اپنی شادی منسوخ کرنی پڑ گئی۔ 39سالہ تنوشری دتہ نے چونکا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ یاد رہے کہ راکھی ساونت آج کل اپنے سابق شوہر عادل خان درانی پر متعدد الزامات لگانے کے سبب خبروں میں ہیں۔ اب تنوشری دتہ بھی راکھی کے خلاف اور عادل خان درانی کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔حال ہی میں عادل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں تنوشری دتہ نے بھی شرکت کی، اس دوران تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کی جانب سے ان پر ماضی میں لگائے گئے الزامات اور اس پر ہونے والے ان کے میڈیا ٹرائل کے سبب ان کی شادی منسوخ ہو گئی تھی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments