ورلڈکپ سیمی فائنل میں کونسی 4 ٹیمیں پہنچیں گی؟ ہاشم آملہ نے پیشگوئی کر دی

جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔اس حوالے سے ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا جب کہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں