حکومت نے شرح سود میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا، کتنے فیصد اضافہ ہوگا ؟

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کے لیے شرح سود میں مزید اضافے کا اشارہ دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے ٹریژری بلز فروخت کرکے  21 فیصدکی شرح سود پربینکوں سے  1570 ارب کا قرض لیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضوں پرشرح سود میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا، آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ 4 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اسوقت بنیادی شرح سود 20 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں