سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں،اس سے سلسلےمیں مختلف سیاسی شخصیات ان سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری سےملاقات کی کرنیوالوں میں اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد شامل ہیں۔ تمام سیاسی شخصیات نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔