ویسٹ انڈیز میں جاری کیربیئن لیگ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں اعظم خان نے اچھے اچھے باولرز کے ہوش اڑاتے ہوئے چھکوں کی برسات کر دی۔اعظم خان سی پی ایل میں گوانا امیزون واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں
وکٹ کیپر جارح مزاج بیٹر اعظم خان اس وقت ویسٹ انڈیز میں جاری کیربیئن پریمیئر لیگ میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں اور اب تک کھیلے جانے والے میچوں میں چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے ہوئے مخالف اچھے اچھے باولرز کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ایسی ہی ایک اور اننگز کے بعد اعظم خان 27گیندوں پر 54سکور بنا کر آوٹ ہوئے تو انہیں کافی غصے میں دیکھا گیا اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ا ن کے منہ سے گالی بھی نکل گئی۔ ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تو ایک صارف نے پوچھا کہ یہ اعظم خان کیا کہہ رہے ہیں ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ”پینٹ کوٹ ، لوگ کتنی منفی سوچ رکھتے ہیں،،۔