کیماڑی میں مسجد کے کمرے سے پیش امام کی 5 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی بنگالی پاڑہ میں قائم بیت المکرم مسجد کے پیش امام 55 سالہ عطا اللہ پانچ دن سے لاپتہ تھے۔ انہیں تلاش کیا جارہا تھا مگر نہیں ملے۔
آج مسجد کے کمرے سے تعفن اٹھنے کے بعد علاقہ مکینوں نے جاکر دیکھا تو پیش امام کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر محلے والوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔