سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 15 ہزار سے زائدغیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتاریاں 14 ستمبرسے 20 ستمبر 2023 کے درمیان عمل میں لائی گئی۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 9ہزار538 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے جبکہ 3ہزار694 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1882 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
اس عرصے کے دوران 702 افراد ایسے گرفتار کیے گئے جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،ان میں سے 65 فیصد یمنی، 33 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 16 افراد گرفتار کیے گئے،کمیٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد کر گرفتار کیا گیا۔
Load/Hide Comments