لائیو سپیس کے دوران محمد آصف کے منہ سے احسان اللہ کے لیے گالی نکل گئی

پاکستان کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف کے منہ سے باولر احسان اللہ کے لیے گالی نکل گئی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر محمد آصف لائیو سپیس سیشن میں بات کر رہے تھے ۔ اس دوران وہ احسان اللہ کے ساتھ ہونے وال بات چیت کے بارے میں بتا رہے تھے کہ ان کے منہ سے گالی نکل گئی ۔

محمد آصف نے بتا یا کہ ایک دن میری احسان اللہ سے بات ہو رہی تھی تو میں نے احسان اللہ کو بتا یا کہ تم اگر آگے گیند کرو گے تو زیادہ وکٹیں لو گے جس پر احسان اللہ نے جواب دیا کہ بھائی میں بلے بازوں کے سر پر گیندیں مارنا چاہتا ہوں ۔محمد آصف نے سوال کیا کہ سر پر گیندیں مارنے سے بلے باز آوٹ ہو جائے گا تو احسان اللہ نے جواب دیا نہیں ۔ اس سے آگے محمد آصف نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیند آگے وکٹوں میں ماروں گے تو بلے باز آوٹ ہو گا۔ محمد آصف کے منہ سے گالی سن کر سپورٹس صحافی شعیب جٹ نے انہیں کہا کہ بھائی گالی نہ دیں ہم لا ئیو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں